پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا
کیپشن: بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، شاہ محمود قریشی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین میڈیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔