Get Alerts

5000 کے نوٹ پر پابندی نہیں لگائی:وفاقی حکومت

5000 کے نوٹ پر پابندی نہیں لگائی:وفاقی حکومت

اسلام آباد : نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ 5000 کے نوٹ پر پابندی نہیں لگائی گئی ایسی خبریں اور نوٹیفکیشن جھوٹے ہیں۔ 

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ 5000 کے نوٹ پر پابندی کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔حکومت کسی نوٹ پر پابندی نہیں لگائی۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔