Get Alerts

خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب

خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب

لاہور: پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی کی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جنہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، شہر بانو نقوی کو کلاس آف 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو ایشیا کی ترقی پذیر نوجوان قیادت میں شامل ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی عالمی سطح پر پذیرائی نہایت فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ 5 تا 7 دسمبر کو فلپائن میں منعقد ہو گا، جہاں منتخب خواتین اور مرد معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کریں گے۔

ٹیگز: