Get Alerts

سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائےگا

سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائےگا

دبئی : آج سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

سیریز کے دو میچز میں سے پہلا میچ پاکستان نے 39 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ افغانستان نے 18 رنز سے اپنے نام کیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان فائنل میں پہنچ گئے۔

افغانستان نے اپنے آخری میچ میں یو اے ای کو چار رنز سے شکست دی۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان نے 170 رنز بنائے، جبکہ یو اے ای کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنا پائی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان کو سخت چیلنج دے سکتی ہے، اس لیے فائنل میچ میں زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ٹیگز: