Get Alerts

بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے سے متعدد ممالک میں رابطے متاثر ہونے کا خدشہ

بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے سے متعدد ممالک میں رابطے متاثر ہونے کا خدشہ

بحیرہ احمر : بحیرہ احمر میں کئی انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے باعث مختلف ممالک کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ انٹرنیٹ کے نظام پر اثر ڈال سکتا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا سامنا رہا، جس کی وجہ بحیرہ احمر کے نزدیک جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کا کٹنا بتایا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ اس کیبل کے متاثر ہونے کی وجہ سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ متعلقہ حکام اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: