Get Alerts

پاکستانی ایتھلیٹ حمزہ راجہ مسٹر یونیورس 2026 کے اوورآل چیمپئن بن گئے

پاکستانی ایتھلیٹ حمزہ راجہ مسٹر یونیورس 2026 کے اوورآل چیمپئن بن گئے

لاہور  : پاکستان کے واپڈا ایتھلیٹ حمزہ راجہ نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیرِ اہتمام ہونے والے مقابلوں میں حمزہ راجہ نے مینز فزیک کیٹیگری میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جس کے بعد انہیں چیمپئن شپ کا اوورآل ٹائٹل بھی دیا گیا۔

واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کا پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں اوورآل ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

مسٹر یونیورس 2026 میں دنیا کے 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جہاں پاکستانی ایتھلیٹ کی کامیابی نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

واپڈا ترجمان نے حمزہ راجہ کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

ٹیگز: