Get Alerts

بہترین اداکار کا ایوارڈ دیئے جانے پر اکشے کمار کو تنقید کا سامنا

بہترین اداکار کا ایوارڈ دیئے جانے پر اکشے کمار کو تنقید کا سامنا

ممبئی : اداکار اکشے کمار کو 64 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں فلم ”رستم“ سے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہیں ملنے والے ایوارڈ کو سیاسی قرار دیا جا رہا ہے۔
بہر حال ٹوئٹر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اکشے کمار نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس کے ساتھ یہ لکھا ہے کہ وہ شدت جذبات سے مغلوب ہیں اور اس وقت ان کے پاس شکریے کے لائق الفاظ نہیں ہیں تاہم انھوں نے شکریہ ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔