برطانوی کورونا وائرس نے جاپان میں تباہی مچا دی

برطانوی کورونا وائرس نے جاپان میں تباہی مچا دی
سورس: file photo

ٹوکیو، برطانوی کوروناوائرس نے جاپان کو لپیٹ میں لے لیا ۔ جاپانی ماہرین نے کورونا وائرس کی قسم کو خطرناک ترین قرار دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جاپان میں ملنے والی کورونا وائرس کی نئی برطانوی قسم اصل وائرس کے مقابلے میں زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے، جاپانی محققین نے تصدیق کردی۔

اس حوالے سے جاپانی محقیقین نے پتہ لگایا ہے کہ جاپان میں ملنے والی کورونا وائرس کی برطانوی متغیر قسم اصل وائرس کے مقابلے میں اوسطاً 1.32 گنا زیادہ سرائیت کررہی ہے۔

برطانیہ میں جس متغیر کورونا وائرس قسم کی سب سے پہلے تصدیق ہوئی تھی قومی انسٹیٹیوٹ برائے وبائی امراض کے محقیقین نے اُسی قسم کے جاپان میں22 مارچ تک کے پچاس روز کے دوران سامنے آنے والے متاثرین میں اس وائرس کے منتقل ہونے کا تجزیہ کیا ہے۔

محقیقین نے دریافت کیا ہے کہ درحقیقت کورونا کی نئی برطانوی متغیر قسم پہلے سے موجود وائرس کے مقابلے میں زیادہ وبائی اثر رکھتی ہے۔

یہ متغیر قسم فی الحال زیادہ تر مغربی جاپان کے کانسائی خطے میں پائی جا رہی ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں اس کے متاثرین کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔

محققین نے اس امکان کی نشاندہی کی ہے کہ ہو سکتا ہے متغیر وائرس کو روکنے کیلئے صرف موجودہ انسداد انفیکشن اقدامات کافی نہ ہوں۔