اب بھگتو !!8ارکان کے امریکہ سے رابطے ،عامر لیاقت کا ایک اور اہم ٹوئٹ 

Amir Liaqat,

کراچی :رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا فواد چوہدری یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ  8 سے زائد منحرف ارکان کے امریکہ سے رابطے کے ریکارڈ موجود ہیں اگر ایسا ہے تو نام سامنے لے آئیں ۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر منحرف ارکان کے امریکہ سے رابطے کے ثبوت موجود ہیں تو مہربانی کریں اور نام سامنے لے آئیں ۔

اپنا ذکر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا مجھ پر تو امریکہ نے سفری پابندیاں پہلے ہی عائد کر رکھی ہیں ،مجھے دہشتگرد قرار دے چکے ہیں پھر عمران خان نے مجھے غدار کیوں کہا ؟مجھے شوکاز نوٹس کیوں دیا ؟اب بھگتو !!