وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد مریم نواز کا ردعمل 

وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد مریم نواز کا ردعمل 

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ پہلی بار کسی کو اقتدار کیلئے روتے دیکھا ہے ۔

مریم نواز نے کہا او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!