توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان آج طلب 

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان آج طلب 
سورس: File

اسلام آبا د : توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس  میں جلد سماعت کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی  درخواست پر عمران خان کو  آج طلب کرلیا گیاہے ۔ 

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو آج  پیش ہونے کیلئے سمن جاری کر دیے ہیں۔  عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی  ۔ 

عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر تفتیشی افسر کو مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرے کا بھی حکم  جاری کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں