نیوزی لینڈکیخلاف ہوم سیریز، پاکستانی ٹیم کا اعلان کل متوقع، حارث رؤف کو شامل نہیں کیا جائے گا

نیوزی لینڈکیخلاف ہوم سیریز، پاکستانی ٹیم کا اعلان کل متوقع، حارث رؤف کو شامل نہیں کیا جائے گا
سورس: File

لاہور : نیوزی لینڈ  کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں