Get Alerts

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینے پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا اور5 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔