وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

Prime Minister, Imran Khan, Lahore, CM Punjab, Usman Buzdar

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے ، وزیر اعظم ایوان وزیر اعلیٰ میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان ایوان وزیر اعلیٰ میں سردار عثمان بزدار سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے ۔ سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریف کریں گے ۔

وزیر اعظم ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے ہدایات دیں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد نئی نامزدگیوں کے بارے میں بھی وزیراعظم اجازت دیں گے ۔

ادھر ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تونسہ اور کوہ سلیمان کے عوامی نمائندوں ، عمائدین اور معززین کی ملاقات ہوئی ۔ عثمان بزدار نے شرکاء کا فردا فردا ہر نشست پر جا کر حال و احوال دریافت کیا ۔ 4 گھنٹے طویل ملاقات میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل سنے اور پسماندہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان سمیت پسماندہ علاقوں کا وکیل اور نمائندہ ہوں ۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دیں گے ۔