جدہ امن سمٹ کےبعدروس کے یوکرین پر حملے تیز ، 8افراد ہلاک ، 31 شدید زخمی

جدہ امن سمٹ کےبعدروس کے یوکرین پر حملے تیز ، 8افراد ہلاک ، 31 شدید زخمی
سورس: File

ڈونیٹسک:   مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے کے شہر پوکروسک میں دو روسی میزائلوں کے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کے بعد کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے۔

یوکرین کے حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں لوگوں کو ملبے سے چھانٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ایک بری طرح سے تباہ شدہ پانچ منزلہ اپارٹمنٹ عمارت بھی شامل ہے۔

یوکرین کے حکام نے بتایا کہ ڈونیٹسک کے علاقائی گورنر پاولو کیریلینکو نے اطلاع دی ہے کہ حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ شہری، دو امدادی کارکن اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے۔


حکام نے بتایا کہ 31 زخمیوں میں یوکرائنی سکیورٹی سروسز کے دس ارکان شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔

کیریلینکو نے کہا کہ حملوں سے ایک ہوٹل، رہائشی عمارتوں اور دیگر شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک آن لائن بیان میں روس پر الزام عائد کیا کہ وہ مشرقی یوکرین میں "ٹوٹے اور جھلسے ہوئے پتھروں" کے سوا کچھ بھی نہ چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے ہفتے کے آخر میں جدہ میں سربراہی اجلاس کا آغاز کیا ، جس میں تقریباً 40 ممالک کے سینئر حکام  نے شرکت کی تھی لیکن ان میں روس نہیںشامل نہیں تھا، جس  کا مقصد یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے کے بارے میں اہم اصولوں کا مسودہ تیار کرنا  تھا۔

مصنف کے بارے میں