اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون گرفتار

اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون گرفتار
سورس: File

لاہور:سوشل میڈیا کی ایپ پر لڑکیوں کا اسلحہ کی نمائش کرنے کا رجحان بڑھنے لگا ۔ لاہور میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے والی خاتون کو ملت پارک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

6baf6f8a0f7cea094ff34c1a08162dc7

ذرائع  کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے کی رہائشی اقصیٰ نامی لڑکی نے اسلحہ پکڑ کر سوشل میڈیا  پر  ویڈیو اپ لوڈ کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اقصیٰ پسٹل ہاتھ میں پکڑ کر اسلحہ کی نمائش کررہی ہے۔ اقصی نامی لڑکی نشتر کالونی کی رہائشی ہے اور ویڈیو اپنی دوست جو ملت پارک کی رہائشی  ہے  اسکے گھر بنائی۔

e922c4bd52555c3365f872703077ca52

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار کئی افراد کی جا  نب  سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن  لاہور میں سوشل میڈیا پر کسی خاتون کی جانب سےاسلحے کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔

مصنف کے بارے میں