جھنگ: مغوی ڈاکٹر کی لاش ندی سے برآمد

جھنگ: مغوی ڈاکٹر کی لاش ندی سے برآمد
سورس: File

جھنگ: جھنگ میں تین روز قبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر عمر رفیق کی لاش ندی سے برامد  ہو گئی جس سے طبی برادری اور علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے شورکوٹ کے علاقے وریام والا میں ڈاکٹر عمر رفیق کو نامعلوم حملہ آوروں نے دو راز قبل ان کے کلینک سے اغوا کیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عمر کو قتل کرنے کے بعد مجرموں نے ان کی لاش کو جھنگ کینال میں پھینک دیا۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کردی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی زیر قیادت طبی برادری نے پولیس کی ابتدائی تفتیش پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کے پیچھے ریلی نکالی ہے اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں