پیپلز پارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کے سخت خلاف  ہے، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے: فیصل کریم کنڈی 

پیپلز پارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کے سخت خلاف  ہے، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے: فیصل کریم کنڈی 

کراچی :وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کے سخت خلاف ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی کے سخت خلاف ہے۔ان کاکہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر آنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، فتح و شکست سیاست کا حصہ ہیں، ہار کے خوف سے جمہوری عمل، انتخابات سے بھاگنا سیاسی جماعتوں کو زیب نہیں دیتا۔

امید کرتے ہیں نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں