قوم چاہتی ہے نگران حکومت پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی ایکسٹینشن نہ ہو،  الیکشن میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہو گا: سراج الحق

قوم چاہتی ہے نگران حکومت پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی ایکسٹینشن نہ ہو،  الیکشن میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہو گا: سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ  قوم چاہتی ہے نگران حکومت پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی ایکسٹینشن نہ ہو۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قوم چاہتی ہے نگران حکومت پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی ایکسٹینشن نہ ہو۔ ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ 100فیصد غیرجانبدار ہو۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ  حکومت کی اولین ذمہ داری صاف،شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔  اتحادی حکومت نے عوام پر جو معاشی بوجھ ڈالا، جاتے ہوئے اسے واپس لے،  بجلی، گیس، پٹرول،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو اپریل 2022ءکی سطح پر لایا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ   حکمران جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں، اب خاموش ہیں،  لوگ غربت، بے روزگاری،مہنگائی سے فاقوں مر رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  حکمرانوں کے بے رنگ بیانات، جھوٹے نعرے لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے،  الیکشن میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہو گا۔

مصنف کے بارے میں