Get Alerts

باجوڑ میں خوارج کا جھوٹ بے نقاب،سکیورٹی اداروں کا ریاست مخالف بیانیے کی سازش ناکام بنانے کا عزم

باجوڑ میں خوارج کا جھوٹ بے نقاب،سکیورٹی اداروں کا ریاست مخالف بیانیے کی سازش ناکام بنانے کا عزم

باجوڑ: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہتے ہوئے دہشت گردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور قبائل کے درمیان ابہام پیدا کر کے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خوارج اور ان کے سہولت کاروں سے حکومتی سطح پر کسی بھی قسم کی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جب تک وہ ریاست کے سامنے مکمل اور غیر مشروط طور پرسرنڈر نہ کر دیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ جاری کردہ قبائلی جرگہ ایک منطقی اور محتاط قدم ہے تاکہ ممکنہ کارروائیوں سے قبل عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، اسلام اور ریاست کے دشمن عناصر کے ساتھ کسی بھی طرح کا کمپرومائز نہ دینی طور پر جائز ہے، نہ آئینی، اور نہ ہی خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی اقدار اس کی اجازت دیتی ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔

ٹیگز: