لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025" کی پروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے۔تقریب میں ملک بھر سے ممتاز وائس چانسلرز، ریکٹرز، ماہرینِ تعلیم اور اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
میڈیا سے وابستہ شخصیات میں نئی بات میڈیا گروپ کے سی او او فواد احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سپیریئر یونیورسٹی کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار اور یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین پروفیسر اویس رؤف بھی شریک ہوئے۔
لاہور : ایپ سپ کے زیر اہتمام اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ 2025 کی تقریب۔ ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو معروف ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ #RactorSuperiorUniversity #ProfDrSumairaRehman #AcademicExcellenceAwards2025 #ProfDrChaudhryAbdulRehman… pic.twitter.com/177GsFBfc0
— Neo News (@NeoNewsUR) August 8, 2025
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان نے کہا نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی تعلیم و تربیت میں ہی پاکستان کے تمام سماجی و معاشی مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ اقوام ہمیشہ اپنے ہیروز سے پہچانی جاتی ہیں اور ہم آج ان عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ان شخصیات کو دیے جا رہے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام بلند کیا اور یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
بیرون ملک دورہ پر ایپ سپ کے ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کو ترجیح دینے پر گورنر پنجاب کا مشکور ہوں۔ چیئرمین ایپ سیپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان #AcademicExcellenceAwards2025 #ProfDrChaudhryAbdulRehman #LahoreEvents #GovernorHouseLahore #APSUP #SuperiorUniversity… pic.twitter.com/ZFXth1pzSU
— Neo News (@NeoNewsUR) August 8, 2025
صرف ڈگری حاصل کر لینے سے بات نہیں بنتی، کردار سازی سب سے اہم عنصر :گورنر پنجاب
تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا "صرف ڈگری حاصل کر لینے سے بات نہیں بنتی، کردار سازی سب سے اہم عنصر ہے۔ استاد کو محض علم دینے والا نہیں بلکہ ایک رول ماڈل ہونا چاہیے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو فکری، اخلاقی اور سائنسی بنیادوں پر تیار کرنا ہوگا۔گورنر نے مزید کہا کہ تعلیمی ماہرین کو بااختیار بنا کر ہم اپنی جامعات کی ریٹنگ بہتر بنا سکتے ہیں۔
لاہور : ایپ سپ کے زیر اہتمام اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ 2025 کی تقریب۔
— Neo News (@NeoNewsUR) August 8, 2025
شعبہ تعلیم میں گراں قدر خدمات پیش کرنے والی شخصیات میں ایوارڈز کی تقسیم #AcademicExcellenceAwards2025 #ProfDrChaudhryAbdulRehman #GovernorHouseLahore #APSUP #SuperiorUniversity #AcademicAwards… pic.twitter.com/38smVxEvgD
تقریب میں ملک کی صف اول کی جامعات کے سربراہان نے شرکت کی جن میں شامل ہیں:
پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (وائس چانسلر، قائداعظم یونیورسٹی)
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (وائس چانسلر، جامعہ پنجاب)
پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر (ریکٹر، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد)
وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق (ریکٹر، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد)
میاں عمران مسعود (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا)
پروفیسر ڈاکٹر ندیم (وائس چانسلر، لاہور لیڈز یونیورسٹی)
ڈاکٹر معید وسیم یوسف (وائس چانسلر، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی)
پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی)
پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (یو ای ٹی لاہور)
ایوارڈز کی تقسیم اور اعزازات
تقریب میں عالمی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹیوں کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، معیاری تدریس، ریسرچ اور عالمی سطح پر شناخت بنانے والے تعلیمی اداروں کو دیے گئے۔
لاہور : ایپ سپ کے زیر اہتمام اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ 2025 کی تقریب، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، مختلف جامعات کے ریکٹرز، وائس چانسلرز پرووائس چانسلرز تقریب میں شریک ، چیئرمین ایپ سیپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی… pic.twitter.com/6PbS4hUtca
— Neo News (@NeoNewsUR) August 8, 2025








