اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی اور ملکی صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف نے کہا، "میں نے اور خواجہ آصف نے سیاسی سفر کے مشکل اور آسان وقت ایک ساتھ گزارے ہیں۔ ن لیگ ایک سیاسی جماعت ہے اور اس میں سیاسی ورکر کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔"
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، "پاکستان جب بھی مشکلات کا شکار ہوا ہے، نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے ہمیشہ ملک کو سہارا دیا ہے۔"
ملاقات کے دوران پارٹی کے داخلی معاملات اور ملکی سیاست پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، اور دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔