اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کے نرخ میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کا تیل 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔