اسلام آباد(جاویدبلوچ)پاک، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون سے پاکستان کے لیے اہم سٹریٹجک اور دفاعی فوائد کے امکانات پیدا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا نے بھی تینوں ممالک کے دفاعی تعاون کو پاکستان کے لیے اہم قرار دے دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط کرسکتی ہے، جبکہ ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں تک رسائی پاکستان کے لیے اہم دفاعی فائدہ ثابت ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا امتزاج پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مفادات میں شامل ہے۔