Get Alerts

پنجاب : تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے

پنجاب : تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے اور اس سے قبل اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق طلبہ کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے ایک ماہ کے لرننگ کیمپس شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم ان کا مقصد نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی پڑھائی میں آنے والی کمی کو پورا کرنا تھا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ 24 اگست سے پہلے باقاعدہ کلاسز شروع کرنے سے متعلق زیر گردش اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات کا مقررہ وقت فراہم کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکول مالکان اور انتظامیہ جاری کردہ شیڈول کی پابندی کریں اور مقررہ تاریخ سے قبل معمول کی تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے سے گریز کریں۔

حکومت پنجاب نے والدین اور طلبہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اسکول کھلنے سے متعلق غیرمصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی فیصلے کے لیے صرف سرکاری اعلان اور جاری کردہ شیڈول کو مدنظر رکھیں۔

ٹیگز: