Get Alerts

ایبٹ آباد طیارہ حادثے پر وارم اپ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

ایبٹ آباد طیارہ حادثے پر وارم اپ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی

پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں وارم اپ میچ سے قبل چترال میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

کینز: پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں وارم اپ میچ سے قبل چترال میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔گزشتہ روز پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ گذشتہ روز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کینز کے کازالی اسٹیڈیم میں پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان وارم اپ میچ سے قبل ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس سے قبل آرمی پبلک اسکول پر حملے میں جاں بحق بچوں اور عبدالستار ایدھی کی یاد میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل خاموشی اختیار کی تھی۔حال ہی میں برازیل کے کلب شپے کوئنزے کے کھلاڑیوں سمیت 75 افراد طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے جس پر فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے گزشتہ ہفتے ہونے والے تمام میچوں سے قبل ٹیموں کو خراج عقیدت کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔