عمران خان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، ٹریبونل کا تحریری فیصلہ

عمران خان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، ٹریبونل کا تحریری فیصلہ
کیپشن: درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد  وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق 29 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی اور عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا۔

جسٹس شاہد وحید نے فیصلے میں لکھا کہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جا سکتی لہٰذا عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔