Get Alerts

کراچی کے معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے

کراچی کے معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے ہیں، مرحوم گزشتہ چند دنوں سے دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سراج قاسم تیلی کو نمونیا تشخیص ہوا تھا، جس کے بعد انھیں ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں انھیں گزشتہ چند دن سے طبی امداد دی جا رہی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے۔

سراج قاسم تیلی کے انتقال پر تاجر برادری اور معروف شخصیات کی جانب سے ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ہے۔ سراج قاسم تیلی کو معاشی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہوں نے مائی کراچی کے نام سے نمائش کا اہتمام بھی کیا تھا۔

مرحوم پاکستان بیوریج لیمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے جبکہ کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر کی حیثیت سے بھی انہوں نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ 

ٹیگز: