بدبخت بیٹے نے ماں ، باپ، بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی 

بدبخت بیٹے نے ماں ، باپ، بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی 


 شیخوپورہ :  شیخوپورہ میں ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ماں، باپ اور بھائی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

درندگی اور سفاکیت کا یہ واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے گاﺅں مدار میں پیش آیا، جہاں ایک ناخلف و بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اور باپ، بھائی کو زندہ جلا دیا۔ ملزم نے اپنے ماں باپ اور بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور پھر گھر کے باہر تالا لگا دیا۔

آگ لگنے کے باعث ماں باپ اور بھائی کا اسی  فیصد جسم جھلس  گیا ہے ، متاثرین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برن یونٹ غیر فعال تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا برن یونٹ غیر فعال ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو لاہور ہسپتال  منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 70 سالہ مجید باپ، 67 سالہ صبا  ماں اور 28 سالہ بھائی ناصر شامل ہیں.

ملزم آگ لگانے کے بعد اپنی بیوی کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔