پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ریکارڈاضافہ

پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ریکارڈاضافہ
کیپشن: فائل فوٹو

 لاہور،سال 2020 میں پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تعداد میں ریکارڈاضافہ ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 10 سال سے کم عمر بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ۔  رواں سال میں ایک ہزار 329 بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

پنجاب میں 895 بدفعلی اور 420 زیادتی کے کیسز سامنے آئے جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والے 6 بچے اور 5 بچیوں کو قتل کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ  لاہورمیں 220 بچے اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ۔