Get Alerts

ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت واپس لے لی گئی

ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت واپس لے لی گئی
کیپشن: ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت واپس لے لی گئی
سورس: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے بعد ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت واپس لے لی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی جگہ سلامی بیٹر روہت شرما کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد روہت شرما کو قیادت سونپی گئی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔