شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور نگران وزیر احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور نگران وزیر احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

لاہور : شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور نگران وزیر احمد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس  میں  بری کردیا گیا ہے۔  احتساب عدالت  لاہور نے احد چیمہ کی بریت کی درخواستوں  پرمحفوظ  فیصلہ    سنا دیا ۔

 احتساب عدالت کےجج علی ذولقرنین اعوان کیس کی سماعت پر فیصلہ سنایا۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا۔ احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔   احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن  213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔  احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں۔ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔

احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔  احد چیمہ کے اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں،نیب کیس نہیں بنتا۔ نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔ 

مصنف کے بارے میں