ایف آئی اےکا شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط

ایف آئی اےکا شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد   ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہزاد اکبر کو 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں گرفتار کر کے 6 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں