آئی ٹی کا انقلابی قدم، نئے سال میں  فائیو جی سروس  دستیاب ہوگی،آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم

 آئی ٹی کا انقلابی قدم، نئے سال میں  فائیو جی سروس  دستیاب ہوگی،آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم

کراچی :آئی ٹی کا انقلابی قدم، نئے سال میں  فائیو جی سروس  دستیاب ہوگی۔ اس کے لیے آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ اس بارےمیں  نگران وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف  کاکہنا ہےکہ  2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔
 

انہوں نے ملک میں فائیو جی لانچنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لائے گا۔ اس حوالے سے آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔عمر سیف کا کہنا تھا کہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے۔ تقریباً 300 میگا ہرٹس کی اسپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جس کو انشااللہ آکشن کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی سپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں گے۔ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں، امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔
وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ قطر کی تین کمپنیوں کے ساتھ مفاہتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں