Get Alerts

وزیر خزانہ بننے کیلئے اپنے تمام کیسز ختم کروانے والے شوکت ترین نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا 

وزیر خزانہ بننے کیلئے اپنے تمام کیسز ختم کروانے والے شوکت ترین نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان سے نیب میں اپنے سارے کیس ختم کروانے  والے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دےرہاہوں۔

شوکت ترین نے کہا کہ معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال بہت مشکل رہے ۔ اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہاہوں۔