روسی صدر ولادی میر پیوٹن  کا اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

 روسی صدر ولادی میر پیوٹن  کا اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن  کا اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ولادی میر پیوٹن نے اگلی مدت کے لیے بھی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جو پہلے ہی آئینی اصلاحات کے باعث 2012 سے مسلسل دو بار (چھ چھ  سال کی مدت کے لیے) 2024 میں مکمل ہو رہی ہے۔

پیوٹن سب سے پہلے 2000 سے 2008 تک روس کے صدر رہے لیکن آئین کی رو سے کوئی شخص مسلسل دوسری بار صدر نہیں بن سکتا البتہ اگر ایک مدت سے دوسری مدت گیپ آجائے تو بنایا جاسکتا ہے۔اس شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  پیوٹن 2008 میں صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے چار سال کے لیے ملک کے وزیراعظم بن گئے اور ساتھ میں ایک ربڑ سٹیمپ صدر بھی رکھ لیا۔پیوٹن 2012 تک ملک کے وزیراعظم رہے اور پھر مدت پوری ہونے پر دوبارہ صدر بن گئے ۔


2012 میں صدر بنتے ہی پیوٹن نے آئین تبدیل کرکے صدر کے عہدے کی مدت کو 12 سال کردیا جو چھ چھ سال کے دو حصوں پر مشتمل ہوگئی۔ یہ مدت صدارت بھی اب 2024 میں ختم ہورہی ہے۔اگر صدر پوٹن دوبارہ صدر بن جاتے ہیں تو وہ کم سے کم 2030 اور زیادہ سے زیادہ 2036 تک صدر رہ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ روسی قانون سازوں نے 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے 17 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مصنف کے بارے میں