Get Alerts

سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شادی پر قیاس آرائیاں ختم، دونوں نے وضاحت پیش کر دی

سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شادی پر قیاس آرائیاں ختم، دونوں نے وضاحت پیش کر دی

نئی دہلی :  بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، ان پر دونوں نے اپنے بیانات سے ختم کر دیا ہے۔

سمریتی مندھانا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو انتہائی ذاتی رکھتی ہیں اور اسی لیے صرف اتنا ہی بتانا چاہتی ہیں کہ شادی نہیں ہو رہی۔

سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے ان دونوں کے درمیان بےوفائی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ پالاش نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی باتوں نے انہیں شدید تکلیف پہنچائی ہے۔

پالاش نے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرحلے کو وقار کے ساتھ سنبھالیں گے اور خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف ان کی ٹیم قانونی کارروائی کرے گی۔

یاد رہے کہ دونوں کی شادی 23 نومبر 2025 کو سانگلی، مہاراشٹر میں طے تھی، لیکن سمریتی کے والد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اور پالاش کی ہسپتال منتقلی کے باعث دونوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔

ٹیگز: