Get Alerts

نائیجیریا: کیتھولک سکول سے اغوا کیے گئے 100 بچوں کی بحفاظت بازیابی

نائیجیریا: کیتھولک سکول سے اغوا کیے گئے 100 بچوں کی بحفاظت بازیابی

ابوجا: نائیجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل اغوا کیے گئے 100 بچوں کی بحفاظت بازیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا کی حالیہ تاریخ میں بدترین اجتماعی اغوا کے واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، 21 نومبر کو مسلح افراد نے نائیجیریا کے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ سکول، پاپیری پر حملہ کر کے 303 بچوں اور 12 سٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔

اس دوران فائرنگ اور بھگدڑ کے نتیجے میں 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں مل سکی تھی۔

مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق تو کی ہے، مگر اس کی تفصیلات ابھی تک نہیں بتائی گئی ہیں۔ ریاستی حکام اور مسیحی تنظیموں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے انہیں باضابطہ طور پر اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

کرسچین تنظیم کے ترجمان ڈینیئل اٹوری کا کہنا تھا، "ہمیں ابھی تک حکومت کی جانب سے باضابطہ اطلاع نہیں ملی، مگر امید ہے کہ یہ خبر درست ہو۔ ہم باقی بچوں کی جلد بازیابی کے منتظر ہیں۔"

ٹیگز: