Get Alerts

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

کراچی: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کراچی میں جاری نیشنل گیمز کے دوران ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جس سے انہوں نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑا۔ اس مقابلے میں یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ پاکستان آرمی کے ابرار نے برانز میڈل جیتا۔

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر تین تھرو کیں، اور ان کی بہترین تھرو 81.81 میٹر رہی، جس کی بدولت انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب، نیشنل گیمز کے سیلنگ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس کے ایتھلیٹس نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ آپٹمیسٹ کلاس اوپن میں ائیر فورس کے محمد سلیمان نے گولڈ میڈل جیتا۔ اسی طرح، ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اور آپٹمیسٹ گرلز ایونٹ میں ائیر فورس کی تحسین قاضی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

آئی ایل سی اے کلاس فور میں ائیر فورس کے جوشا نے طلائی تمغہ جیتا۔ ویمنز کیٹیگری میں کے پی کے کی عمیمہ عمران نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹیگز: