سیلفی کے وہ انداز جن پر پابندی لگ جانی چاہیے۔

سیلفی کے وہ انداز جن پر پابندی لگ جانی چاہیے۔

لاہور:سوشل میدیا اور انٹرنیٹ کے ترقی کرنے کے ساتھ ہی نت نئے ٹرینڈز نے جنم لیا اور جہاں دنیا کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیا وہیں انوکھے انداز بھی سکھا دیے۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے فوٹوگرافی کے ساتھ ہی ۔پہلے لوگ اس بات کے محتاج ہوتے تھے کہ کوئی اُن کی فوٹو بنائے اور وہ پھر لوگوں کو دکھا سکیں لیکن آج کے دور میں ایسا کچھ نہیں ہے اب افر کسی کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو اُسے قطعا ضرورت نہیں کہ فوٹو بنانے کے لیے کسی منت کرے بلکہ یہ کام خود سیلفی کے ذریعے بخوبی انجام پا جاتا ہے۔شروع شروع میںتو سیلفی بھی سادہ انداز میں ہی لی جاتی رہی ہے لیکن اب سیلفی کی بھی کئی اقسام سامنے آگئی ہیں۔ان میں سے کچھ تو ایسی ہیں جن پر پابندی لگا دینی چاہیے تا کہ دوسروں کو سکھ کا سانس آئے۔
سوتے ہوئے سیلفی


سوتے ہوئے انسان سیلفی کیسے لے سکتا ہے؟ہے نا عجیب بات۔سیلفی لینے پہ ہمیں ہر گز اعتراض نہیں ہے لیکن سوتے ہوئے سیلفی لینے پر ضرور ہے۔اگر تو آپ واقع ہی سو رہے ہیں تو آپ کی ”سیلفی“ سیلفی نہیں ہے بلکہ کسی اور نے تصویر بنائی ہو گی اور اگر آپ واقعی ہی سیلفی لے رہے تھے تو آپ سو نہیں رہے تھے۔لہذا اس جھوٹی سیلفی پر پابندی لگنی چاہیے۔
عجیب زاویے سے لی گئی سیلفی


ایسی سیلفی جس میں آپکی شکل کی بجائے آپکی ناک اور کسی عمارت کی چھت یا دیواریں ہی نظر آرہی ہوں ایسی سیلفی بھی اذیت کا باعث ہے اور اس کو بند ہو جانا چاہیے۔
سنیپ چیٹ اور سیلفی


سوشل میڈیا میں ایک نیا اضافہ سنیپ چیٹ نامی بَلا بھی ہے۔سنیپ چیٹ میں لی گئی سیلفی میں ااپ انسان نہیں رہتے بلکہ کسی جانور کی شکل اختیار کر جاتے ہین جس سے نہ صرف دیکھنے والوں کو کوفت ہوتی بلکہ انسانیت کی بھی سرا سر توہین ہے۔
سو کر اُٹھتے لی گئی سیلفی


ایسی سیلفی جو سو کر اٹھتے لی گئی ہو اور اس میں کوئی بہت حسین یا دلکش بھی لگ رہا ہو تو یقینا وہ سو کر اتھتے ہی لی گئی سیلفی نہیں ہے ہم سب جانتے ہیں کہ سو کر اٹھےتے ہی انسان کی شکل کا کیا حال ہوتا ہے۔
واش روم میں لی گئی سیلفی


یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ اپنے واش رومز کے بھی نظارے کروانے سے کیوں باز نہیں آتے۔اس اندازِ سیلفی کو اپنانے سے پہلے ہی ختم ہو جانا چاہیے تھا۔
پاﺅٹ والی سیلفی


اب تک کی سب سے مشہور سیلفی کی صنف پاﺅٹ والی سیلفی ہے ۔شاید ہی کوئی ایسا سیلفی بنانے والا ہو جس نے یہ سیلفی نہ لی ہو۔اس قسم کی سیلفی نے جہاں سب سے زیادہ لڑکیوں کو متاثر کیا وہیں لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی صف میں لا کھڑا کیا اور لڑکیوں کی شکل تو عجیب لگتی ہی ہے لڑ کے بھی کسی درمیانی مخلوق سے کم نہیں لگتے۔

جو کہ انتہائی برا محسوس ہوتا ہے۔