Get Alerts

کریتی سنن کا ایسا کارنامہ جو ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دے گا !!!

کریتی سنن کا ایسا کارنامہ جو ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دے گا !!!

ممبئی: بالی ووڈ کی فلم نگر ی میں کام کرنے والے اداکاروں کو کئی مرتبہ اپنے کردار کے لئے ہر حد پار کرتے دیکھا جا چکا ہے جس میں وہ اپنی آسانیوں کو بالائے طاق رکھ کر سکرپٹ کے مطابق مشکل ترین اور حیرت انگیز کردار نبھاتے رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ حیرت انگیز  کام بالی ووڈ کی خوبر اداکارہ کریتی سنن کرنے جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی نئی آنیوالی فلم ”بریلی کی برفی “ میں سیگریٹ نوشی کرتی دکھائی دیں گی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سگریٹ سے دور رہی ہیں تاہم یہ کردار ان کیلئے انتہائی مشکل تھا اور سکرپٹ ڈیمانڈ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اسے بخوبی ادا کیا۔

ٹیگز: کریتی, سنن