فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کیلئے 5 امیدواروں کے نام تجویز کر دیے

فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کیلئے 5 امیدواروں کے نام تجویز کر دیے

کراچی: رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے سینیٹ الیکشن کے لیے 5 نئے نام تجویز کر کے رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے رابطہ کمیٹی کو تجویز کیے گئے ناموں میں احمد چنائے، خواجہ سہیل منصور، انصار نقوی، فرحان چشتی اور نگہت مرزا شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے بھی سینیٹ کے الیکشن کے لیے تین نام تجویز کر دیے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے تجویز کردہ ناموں میں بیرسٹر فروغ نسیم، نسرین جلیل اور امین الحق شامل ہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے وفد کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا اور سینیٹ امیدواروں کے حتمی نام سامنے نہیں آ سکے تھے۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں