پی اے سی میں شہباز شریف کسی قیمت پر پسند نہیں، شیخ رشید

پی اے سی میں شہباز شریف کسی قیمت پر پسند نہیں، شیخ رشید
کیپشن: میں صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں، شیخ رشید۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطری سے شروع ہوتے ہیں اور پتھری پر ان کی سیاست ختم ہو جاتی ہے۔ پی اے سی میں شہباز شریف کسی قیمت پر پسند نہیں ہیں اور یہ بارگین کر رہے ہیں جو نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار حاصل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ میں صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں اور مجھے غریب عوام کی فکر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنا چاہتا ہوں جبکہ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے جس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔