اینکر پرسن ندا یاسر کی والدہ انتقال کرگئیں

اینکر پرسن ندا یاسر کی والدہ انتقال کرگئیں
سورس: File photo

کراچی،معروف میزبان اداکارہ ندایاسر اور سپورٹس اینکر سویراپاشا کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ 

ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے والدہ فہمیدہ نسرین کے انتقال کی تصدیق کی ۔ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ 'ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون'۔ 

گزشتہ روز ندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی تھی۔سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جب یاسر نواز اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے گئے ہوئے تھے تو ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔