آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

 آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا،  پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم  کے کپتان جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔


آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان  پیٹ کمنز  اور نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ،ایلکس کیری ،  کیمرون گرین، مارک ہیرس،  جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین  ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر اسکواڈ کا حصہ  ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ  4 مارچ سے راولپنڈی  میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سریز  اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچ کے لئے اسکواڈ کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ 

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول 

27 فروری: آسٹریلیا کی ٹیم اسلام آباد پہنچے گی۔

4 تا 8 مارچ: پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

12 تا 16 مارچ : دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہوگا۔

21 تا 25 مارچ : تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

29 مارچ: پہلا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔

31 مارچ: دوسرا ون ڈے بھی راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

2 اپریل: تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔

5 اپریل: واحد ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

6 اپریل: آسٹریلوی ٹیم واپس روانہ ہوجائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں