شہباز شریف کا شیر کے بجائے آئی پی پی امیدورا کو ووٹ کاسٹ

شہباز شریف کا شیر کے بجائے آئی پی پی امیدورا کو ووٹ کاسٹ
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کو عقاب کے نشان پر ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ہاتھ میں پاکستان کی تقدیر ہے، دعا ہے کہ ایسی حکومت آئے جو محبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاور کرے۔ 

واضح رہے کہ شہباز شریف کی طرح نوازشریف اور حمزہ شہباز بھی شیر کو ووٹ نہیں دیں گے، ان تینوں کا ووٹ حلقہ  128 ماڈل ٹاؤن میں رجسٹرڈ ہے  جہاں ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باعث شیر کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا ہو رہا۔

حلقہ 128 ماڈل ٹاؤن سے آئی پی پی کے امیدوارعون چوہدری کھڑے ہوئے ہیں جن کا انتخابی نشان عقاب ہے اور انہیں ن لیگ کی سپورٹ حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں