صدر پاکستان عارف علوی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

صدر پاکستان عارف علوی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

کراچی: صدر پاکستان عارف علوی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے بمعہ اہل و عیال اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچے، قطار میں کھڑے ہوئے اور ووٹ دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر  تصویر شئیر کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی نے  کہا  کہ ااسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے۔ یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔

صدر عارف علوی نے  عوام سے درخواست  کی  کہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں۔ آج پاکستان کو آپ کی رائے کی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

مصنف کے بارے میں