پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھا کر پولنگ کو 6 بجے تک جاری رکھنے  کا مطالبہ کر دیا۔ 

 چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے X  پر  اپنی پارٹی کی جانب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ”الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ کے وقت میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ کو 6 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے۔“

پی ٹی آئی کا  کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست جمع کروانے کا فیصلہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش اور بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ کیلئے نکلنے پر عوام کے شکرگزار ہیں۔

5eb08dfb988e671030a0d72ad51b396d

 پارٹی کی جانب سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن عملے کی جانب سے پولنگ کے عمل کو سست روی کا شکار کرنے کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں بڑی تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنز کے باہر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے موجود ہیں۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ کے وقت میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ کو 6 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے۔

 زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنے ووٹ کے حق کے استعمال میں معاونت کی جائے اور انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ ووتنگ کے عمل کا وقت صرف پانچ بجے تک تھا  اور الیکشن کمیشن نے بیان دے دیا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

مصنف کے بارے میں