پیپلز پارٹی نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا: ایم کیو ایم پاکستان

پیپلز پارٹی نے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا: ایم کیو ایم پاکستان

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مسلح کارکنوں نے ایم کیو ایم کے رہنما ارشد وہرہ اور کارکنوں پر حملہ کیا۔

 ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن سی ایم ایس اسکول نشتر روڈ میں دھاندلی کر رہے تھے اور نشاندہی پر ایم کیو ایم کے کارکنان پر حملہ آور ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کے چیف گارڈ اکرم بلوچ کی سرپرستی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ارشد وہرہ اور ایم کیو ایم کے کارکنوں پر حملہ کیا جس سے ہمارے متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔

ترجمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی اور دھاندلی کا نوٹس لے۔
 

مصنف کے بارے میں