نواز شریف کہہ رہے ہیں  جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے:خواجہ سعد رفیق

نواز شریف کہہ رہے ہیں  جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے:خواجہ سعد رفیق
سورس: file

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق  کاکہنا ہےکہ  نواز شریف کہہ رہے ہیں  جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   نواز شریف کہہ رہے ہیں  جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی کہ وہ ملک کا حصہ بنیں، دیگر جماعتوں کو مدعو کریں گے تاکہ مل کر ملک کو آگے لے جا سکیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ریاستی اداروں کو بھی ایگزیگٹو کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان میں جو پالیسیاں بنیں ان میں بگاڑ نہ ہو سکے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہمشاورت سے ہم پاکستان کو آگے بڑھائیں۔


ان کاکہنا تھا کہ  جس کھائی میں ہمارا ملک گر گیا ہے وہاں سے نکالنا کسی ایک کے بس کی بات نہیں، سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں